Maktaba Wahhabi

541 - 756
’’الإبداع‘‘ (۹۹)، ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۲۵/۱۴۳)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۱۰۵/۱۴۳)۔ ۱۴۴: قبر کے سامنے نمازی کی طرح ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونا، پھر وہ بیٹھ جاتا ہے: ’’الإبداع‘‘ (۹۹)، ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۲۵/۱۴۴)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۱۰۵/۱۴۴)۔ ۱۴۵: زیارت قبر کے لیے تیمم: ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۲۵/۱۴۵)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۱۰۵/۱۴۵)۔ ۱۴۶: زیارت کے وقت دو رکعتیں پڑھنا، ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ، ایک مرتبہ آیت الکرسی اور تین بار سورۃ الاخلاص پڑھنا اور اس کا ثواب میّت کو بخشنا: [1] ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۲۵/۱۴۶)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۱۰۵/۱۴۶)۔ ۱۴۷: مردوں کے لیے فاتحہ پڑھنا: ’’تفسیر المنار‘‘ (۸/۲۶۸)، ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۲۵/۱۴۷)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۱۰۵/۱۴۷)۔ فلاں کی روح پر سورۃ الفاتحۃ کی قراء ت کے مسئلے کی تفصیل: ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’أحکام الجنائز‘‘ (ص۴۷) میں فرمایا: ’’آج بعض علاقوں میں لوگوں کا یوں کہنا: ’’فلاں کی روح پر فاتحۃ‘‘ وہ سنت مذکورہ[2] کے خلاف ہے، وہ بلاشک بدعت ہے، خاص طور پر قول صحیح کے مطابق قراء ت کا ثواب مردوں کو نہیں پہنچتا۔‘‘ اور انھوں نے اسی مصدر (ص۲۴۱) مسئلہ ۱۱۹ میں قبروں کی زیارت کے وقت قراء ت قرآن کے مسئلے کے متعلق بات کرتے ہوئے فرمایا: ’’…عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے، جبکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام لوگوں سے زیادہ چہیتی تھیں، مسئلہ دریافت کیا جب آپ قبروں کی زیارت کرتے ہیں تو آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے انہیں سلام اور دعا سکھائی اور آپ نے انہیں یہ تعلیم نہیں دی کہ آپ فاتحہ یا اس کے علاوہ قرآن کا کوئی حصہ پڑھیں…‘‘
Flag Counter