Maktaba Wahhabi

77 - 90
کتاب احیاء علوم الدین زہد و تصوف اور دین کی معرکہ آرا کتاب ہے مگر اس کا حال بھی قابلِ اصلاح ہے۔ علامہ سبکی رحمہ اللہ م ۷۷۱؁ھ نے طبقات الشافعیہ میں امام غزالی کی بے سند احادیث پر مستقل ا یک باب باندھا ہے جو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے[1]۔اسی طرح شیخ نظام الدین اولیائ رحمہ اللہ کے مجموعۂ ملفوظات، فوائد الفواد، مرتبہ امیر حسن علا سنجری اور افضل الفواد مرتبہ امیر خسرو کا حال بھی یہی ہے۔ دوسری طرف نظامِ تصوف کے پائے چوبیں کے استحکام اور مراسم تصوف کی ترویج کے لئے جاہل صوفیوں نے حدیث وضع کرنے کا سلسلہ شروع کیا، کبھی بزرکوں اور مشائخ کے اقوال کو حدیث بنا کر پیش کر دیا اور کبھی تازہ حدیث وضع کر کے بیان کر دیا۔ چنانچہ ذیل کی چند احادیث سے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ "كن ذنبا ولا تكن راسا فان الراس يهلك والذنب يسلم "[2] ’’دُم کی طرح رہو سر کی طرح نہ رہو کیونکہ سر ہلاک ہو جاتا ہے اور دُم محفوظ رہتی ہے‘‘۔ الجلوس مع الفقراء بالتواضع هو افضل الجهاد[3] ’’فقراء کے ساتھ عاجزی اختیار کرتے ہوئے بیٹھنا افضل جہاد ہے‘‘۔ بجلو المشائخ فان تبجيل المشائخ من تبجيل اللّٰه [4] ’’مشائخ کی تعظیم کرو کیونکہ مشائخ کی تعظیم اللہ کی تعظیم ہے‘‘ من سره ان يجلس مع اللّٰه فليجلس مع اهل التصوف[5]’’جو اللہ کے ساتھ بیٹھنا پسند کرتا ہے وہ اہل تصوف کے ساتھ بیٹھے‘‘۔ السلامة في العزلة[6] ’’عافیت گوشہ نشینی میں ہے‘‘۔ لا تطعنوا على اهل التصوف والخرق[7]’’اہلِ تصوف اور اہلِ خرقہ پر طعن نہ کرو‘‘۔ الابدال في هذه الامة ثلثون مثل ابراهيم خليل اللّٰه [8]’’ابراہیم خلیل اللہ کی طرح اس امت میں تیس ابدال ہیں‘‘۔
Flag Counter