Maktaba Wahhabi

111 - 114
ادغام کا بیان سوال:… ادغام کی تعریف کیا ہے؟ جواب:… مدغم کو مدغم فیہ میں اس طرح داخل کرنا کہ دونوں ایک ساتھ مشدد ادا ہوں۔ سوال:… ادغام کبیراور ادغام صغیر کی تعریف کریں؟ جواب:… مدغم پہلے متحرک ہو اس کو ساکن کرکے مدغم فیہ میں ادغام کرنا ادغام کبیر کہلاتاہے۔جبکہ مدغم پہلے سے ہی ساکن ہو اسکو مدغم فیہ میں داخل کر دیا جائے۔اس کو ادغام صغیر کہتے ہیں۔ سوال:… ادغام کبیرکے درج ذیل کلمات کا حکم کیا ہے؟ (1) لَا تَأْمَنَّا (2) تَأْمُرُوْنِّی (3) أتُحَاجُّوْنِّی (4)نعِمَّا (5)مَکَّنِّی جواب:… لا تأمَنَّا میں ادغام کے ساتھ اشمام اور اظہار کے ساتھ روم ہوگا۔ جب کہ باقی چار کلمات میں صرف ادغام ہوتاہے۔ سوال:… ادغام مثلین تام کے کون سے حروف ہیں ۔ ؟ جواب:… ادغام مثلین چودہ حروف میں ہوا ہے جن کا مجموعہ ’’فَعِ وَکَلِّمْ تَہْدِ بِنَذِیْرْ‘‘ 1 الفاء (ف): َلَا یُسْرِفْ فِّی الْقَتْلِ 2 العین (ع):تَسْتَطِعْ عَّلیہ 3 الواؤ (و): ثُمَّ اتَّقَوْا وَّأَحْسَنُوْا 4 الکاف(ک): یُدْرِکْکُّمُ الْمُوْتُ 5 اللام (ل): قُلْ لَّکُمْ 6المیم (م): فَی قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ 7 التاء(ت): فَمَارَبِحَتْ تِّجَارَتُہُمْ 8 الھاء (ھـ): یُکْرِہْہُّنَّ 9الدال (د): قَدْ دَّخَلُوْا10الباء (ب): وَالْیَکْتُبْ بَّیْنَکُمْ 11 النون (ن): لَنْ نَّدْعُوَا 12 الذال (ذ): إِذْ ذَّہَبَ 13الیاء (ی): یٰبُنَیَّ 14 الراء (ر):وَاذْکُرْ رَّبَّکَ سوال:… ادغام متجانسین تام وناقص کے کون سے حروف ہیں؟ جواب:… متجانسین کا ادغام چھ حروف میں تام ہوا ہے اورایک میں ناقص ہواہے۔ ۱: ت کا ط میں جیسے: قَالَتْ طَائِفَۃٌ
Flag Counter