Maktaba Wahhabi

112 - 114
۲: ت کا د میں جیسے: اثْقَلَتْ دَعَوُا اللّٰہَ ۳: د کا ت میں جیسے: قَدْ تَّبَیَّنَ ۴: ذ کا ظ میں جیسے: إِذْ ظَلَمُوْا ۵: ث کا ذ میں جیسے: یَلْھَثْ ذٰلِکَ ۶: ب کا م میں جیسے: ارْکَبْ مَّعَنَا ناقص: ط کا ت میں ۔قرآن مجید میں اس طرح کے چارکلمات ہیں ۔ 1 لَئِنْ بَسَطْتَّ، 2 اَحَطْتُّ ، 3 مَا فَرَّطْتُّ ، 4 مَافَرَّطْتُّمْ سوال:… ادغام متقاربین تام وناقص ومختلف فیہ کے کون سے حروف ہیں ؟ جواب:… تام: ن کا لام اور راء میں جیسے: ’’ مِنْ لَّدُنْہُ ، مِنْ رَّبِّ ، قُلْ رَّبِّ ‘‘ ناقص: ن کاواؤ اور ی میں جیسے: ’’ مِنْ وَّالٍ، مَنْ یَّقُوْلُ‘‘ مختلف فیہ: اس میں دونوں طرح کا ادغام ہوا ہے۔ قاف کا کاف میں اور ن کا میم میں جیسے: ’’اَلَمْ نَخْلُقْکُمْ ، مِنْ مَّائٰ ‘‘ سوال:… ادغام مثلین ، متجانسین اور متقاربین سے کون سے حروف مستثنیٰ ہیں؟ جواب:… مثلین میں حروف مدہ جیسے: ’’قَالُوْا وَمَا لَنَا، فِیْ یَوْمٍ ‘‘ ، متجانسین اور متقاربین میں حروف حلقی:جیسے: ’’فَصْفَحْ عَنْہُمْ ، فَسَبِّحْہُ ،لَا تَزِغْ قُلُوْبَنَا‘‘ سوال:… لام تعریف کا اظہار اورادغام کب کرتے ہیں؟ جواب:… لا م تعریف کے بعد ’’اِبْغِ حَجَّکَ وَخَفَّ عَقِیْمَہْ‘‘ میں اظہار قمری اور ان کے علاوہ کوئی حرف آجائے ادغام شمسی ہوگا۔
Flag Counter