Maktaba Wahhabi

31 - 114
شرک ِ اکبر اور اس کی اقسام سوال:… شرک اکبر کسے کہتے ہیں؟ جواب:… غیر اللہ کے لیے کسی طرح کی عبادت کرنا شرک اکبر کہلاتا ہے جیسے پکار،ذبیحہ وغیرہ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَلَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ ﴾ [یونس: ۱۰۶] ’’اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان، اگر تو ایسا کرے گا تو ظالموں میں سے ہوگا(یعنی مشرکین میں سے ہوگا)۔‘‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال ہوا کہ سب سے بڑا گناہ کیاہے؟ آپ نے فرمایا کہ: ((أَنْ تَدْعُوَ للّٰه نِدًّا وَہُوَ خَلَقَکَ)) [1] ’’تم اللہ کے ساتھ کسی شریک کو پکارو، حالانکہ اس نے تمہیں پید اکیا ہے۔‘‘ سوال:… اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کیا ہے؟ جواب:… اللہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ شرک اکبر ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ﴾ (لقمان: ۱۳) ’’بیٹا،اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا،حق یہ ہے کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔‘‘ سوال:… کیا اس امت میں شرک موجود ہے؟
Flag Counter