Maktaba Wahhabi

32 - 114
جواب:… جی ہاں اس امت میں بھی شرک موجود ہے: فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ ﴾ (یوسف:۱۰۶) ’’ان میں سے اکثر لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے باوجود مشرک ہی ہوتے ہیں۔‘‘ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی تَلحَقَ قَبَائِلُ مِن أُمَّتِی بِالمُشرِکِینَ وَحَتَّی یَعبُدُوا الأَوثَانَ)) [1] ’’جب تک میری امت کے بعض گروہ مشرکین کے ساتھ نہیں ہوجائیں گے اوربتوں کی پوجا نہیں ہوگی،قیامت نہیں آئے گی۔‘‘ سوال:… مردہ یا زندہ غیر موجود کو پکارنے کی کیا حقیقت ہے؟ جواب:… انہیں پکارنا شرک اکبرہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَلَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ ﴾ [یونس: ۱۰۶] ’’اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکارو جو تجھے نہ فائدہ پہنچاسکتی ہے نہ نقصان،اگر تو ایسا کرے گا تو ظالموں میں سے ہوگا۔(یعنی مشرکین میں سے ہوگا)۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ مَاتَ وَہُوَ یَدْعُو مِنْ دُونِ اللّٰہِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ)) [2] ’’جسے غیر اللہ کو پکارتے ہوئے موت آئی وہ جہنمی ہوگا۔‘‘ سوال:… کیا دعا عبادت ہے؟
Flag Counter