Maktaba Wahhabi

38 - 114
قبروں کی زیارت،قبروں میں راحت وعذاب سوال:… قبروں کی زیارت کا شرعی حکم کیا ہے؟ جواب:… قبروں کی زیارت مستحب ہے۔ سیدنابریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنِّی کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِفَزُوْرُوْہَا)) [1] ’’ میں تمہیں قبروں کی زیارت سے روکتا تھا، اب تم ان کی زیارت کرو۔‘‘ سوال:… قبروں کی زیارت میں کیا حکمت ہے؟ جواب:… قبروں کی زیارت سے آخرت یادآتی ہے اورعبرت حاصل ہوتی ہے۔ (1) سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَإِنَّ فِیہَا عِبْرَۃً)) [2] ’’یقینا قبروں کی زیارت میں عبرت ہے۔‘‘ (2) سیدنابریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَإِنَّ فِی زِیَارَتِہَا تَذْکِرَۃً)) [3] ’’یقینا قبروں کی زیارت میں نصیحت ہے۔‘‘ (3) سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَإِنَّہَا تُذَکِّرُ بِالْمَوتِ)) [4] یقینا (قبروں کی زیارت)موت کی یاددلاتی ہے۔
Flag Counter