Maktaba Wahhabi

39 - 114
(4) سیدنابریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ((فَاِنَّھَاتُذَکِّرُالْآخِرَۃَ)) [1] ’’یقینا (قبروں کی زیارت)آخرت کی یاددلاتی ہے۔‘‘ (5) سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَاِنَّہَا تُرِقُّ الْقَلْبَ وَتُدْمِعُ الْعَینَ وَتُذَکِّرُ الآخِرَۃَ)) [2] ’’یقینا قبروں کی زیارت دلوں کو نرم کرتی ہے ،آنکھوں میں آنسو لاتی ہے اور آخرت کی یاددلاتی ہے۔‘‘ سوال:… قبروں کی زیارت کے کیا آداب ہیں؟ جواب: … (۱) قبرستان میں داخل ہوتے ہوئے درج ذیل دعا پڑھنا: سیدنابریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو سکھاتے تھے جب وہ قبرستان کی طرف جائیں تویہ پڑھیں: ((اَلسَّلَامُ عَلَیکُم اَھلَ الدِّیَارِمِنَ المُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَاِنَّااِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ أَسْأَلُ اللّٰہَ لَنَاوَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ)) [3] ’’سلامتی ہو مومنوں اور مسلمانوں کے گھروں والوں پر؛ اوراگر اللہ نے چاہا توہم بھی تمہارے پاس یقینا پہنچنے والے ہیں، میں اپنے اور تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سول کرتا ہوں۔‘‘ (۲) کسی وقت بھی قبروں کی زیارت کرنا ، زیارت کے لیے وقت اور دن مخصوص نہ کرنا۔ (۳) میت کے لیے دعا کرنا۔(۴) قبر پر بیٹھنا منع ہے۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَأَنْ یَّجْلِسَ اَحَدُکُم عَلٰی جَمْرَۃٍ فَتُحْرِقَ ثِیَابَہٗ حَتّٰی تَخْلُصَ
Flag Counter