Maktaba Wahhabi

158 - 555
’’ اور اگر تمھاری بیویوں کی اولاد نہ ہو تو ان کے ترکہ سے تمھارا نصف حصہ ہے اور اگر اولاد ہو تو پھر چوتھا حصہ ہے اور یہ تقسیمِ ترکہ ان کی وصیت کی تکمیل اور ان کا قرض ادا کرنے کے بعد ہو گی اور اگر تمھاری اولاد نہ ہو تو بیویوں کا چوتھا حصہ ہے اور اگر اولاد ہو تو پھر آٹھواں حصہ ہے اور یہ تقسیم بھی تمھاری وصیت کی تعمیل اور تمھارے قرض کی ادائیگی کے بعد ہو گی ۔ ‘‘ یہ تھے خاوند بیوی کے درمیان مشترکہ حقوق ۔ رہے بیوی پر خاوند کے حقوق اور خاوند پر بیوی کے حقوق تو وہ ہم ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبہ میں بیان کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دین ِ حنیف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے ۔ آمین
Flag Counter