Maktaba Wahhabi

261 - 555
شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد اہم عناصر خطبہ : 1۔ شکر کی اہمیت 2۔اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں اور ان کا شکر 3۔ شکر کے فوائد وثمرات 4۔ ناشکری کے نقصانات برادران اسلام ! اہل علم کا کہنا ہے کہ ایمان کے دو حصے ہیں : پہلا شکر اور دوسرا صبر۔ یعنی جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی خوشی نصیب ہو تو وہ اس پر اس کا شکر ادا کرے اور جب کوئی آزمائش یا مصیبت نازل ہو تو وہ اس پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے ۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں : ﴿إِنَّ فِیْ ذَلِکَ لَآیَاتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ﴾[1] ’’ اس میں یقینا کئی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کیلئے جو انتہائی صبر کرنے والا اور بہت زیادہ شکر بجا لانے والا ہو۔ ‘‘ اس آیت ِ کریمہ میں’’صبار ‘‘ اور ’’ شکور‘‘ مبالغہ کے صیغے ہیں ، معنی یہ ہے کہ جو شخص نہایت درجے کا صابر اور بہت ہی زیادہ شکر کرنے والا ہو تووہی اللہ تعالیٰ کی نشانیوں سے درس عبرت حاصل کر سکتا ہے ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ،إِنَّ أَمْرَہُ کُلَّہُ خَیْرٌ،وَلَیْسَ ذٰلِکَ لِأَحَدٍ إِلَّا لِلْمُؤْمِنِ:إِنْ أَصَابَتْہُ سَرَّائُ شَکَرَ فَکَانَ خَیْرًا لَّہُ،وَإِنْ أَصَابَتْہُ ضَرَّائُ صَبَرَ فَکَانَ خَیْرًا لَّہُ )) [2] ’’ مومن کا معاملہ بڑا عجیب ہے اور اس کا ہر معاملہ یقینا اس کیلئے خیر کا باعث ہوتا ہے اور یہ خوبی سوائے مومن کے اور کسی کو نصیب نہیں ہوتی ۔ اگر اسے کوئی خوشی نصیب ہو تو وہ شکر ادا کرتا ہے ، لہٰذا وہ اس کیلئے خیر کا باعث بن جاتی ہے اور اگر اسے کوئی غمی پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے اور یوں وہ بھی اس کیلئے باعث ِ خیر بن جاتی ہے ۔‘‘ لہٰذا ہم میں سے ہر شخص پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنا ایمان ان دونوں حصوں کے ساتھ مکمل کرے ، یعنی انتہائی شکر گذار اور نہایت صبر کرنے والا ہو ۔ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم شکر کی اہمیت اور اس کے فوائد وثمرات کے بارے میں کچھ گذارشات عرض کریں
Flag Counter