Maktaba Wahhabi

368 - 555
’’ جب تمہیں جمعہ کی ایک رکعت مل جائے تو تم اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا لینا ۔ اور جب تم ان کے ساتھ تشہد میں ملو تو تم چار رکعات پڑھ لینا ۔ ‘‘ ان تمام دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز جمعہ کا ثواب پانے کیلئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک رکعت امام کے ساتھ ملے۔ اور جس شخص کو ایک رکعت بھی نہیں ملتی اور وہ دوسری رکعت کے رکوع کے بعد امام کے ساتھ شامل ہوتا ہے تو اس سے نماز جمعہ کا ثواب فوت ہو جاتا ہے اور اس صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد اسے چار رکعات پڑھنی ہوں گی۔ اللہ ہم سب کو دین ِ حنیف پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہمیں دنیا وآخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
Flag Counter