Maktaba Wahhabi

436 - 555
﴿ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴾’’ اور جب نامہ اعمال کھول دئے جائیں گے ‘‘ ﴿ وَإِذَا السَّمَآئُ کُشِطَتْ ﴾ ’’اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی ‘‘ ﴿ وَإِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ ﴾’’ اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی ‘‘ ﴿وَإِذَا الْجَنَّۃُ أُزْلِفَتْ ﴾ ’’اور جب جنت نزدیک کی جائے گی‘‘ ﴿ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ﴾ ’’تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہو گا۔ ‘‘[1] سورۃ الإنفطار ﴿ إِذَا السَّمَآئُ انْفَطَرَتْ﴾ ’’ جب آسمان پھٹ جائے گا‘‘ ﴿ وَإِذَا الْکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ ﴾’’ اور جب ستارے جھڑ جائیں گے ‘‘ ﴿ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ﴾’’اور جب سمندر بہہ نکلیں گے‘‘ ﴿ وَإِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ﴾’’ اور جب قبریں ( شق کرکے ) اکھاڑ دی جائیں گی ‘‘ ﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴾’’ اس وقت ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے ( یعنی اگلے پچھلے اعمال ) کو معلوم کر لے گا ۔‘‘[2] سورۃ الإنشقاق ﴿ إِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ﴾ ’’ جب آسمان پھٹ جائے گا ‘‘ ﴿ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ ﴾ ’’اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور وہ اسی کے لائق ہے‘‘ ﴿ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ﴾ ’’ اور جب زمین ( کھینچ کر ) پھیلا دی جائے گی ‘‘ ﴿ وَأَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَتَخَلَّتْ ﴾ ’’اور اس میں جو کچھ ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی‘‘ ﴿ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ ﴾ ’’ اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور وہ اسی کے لائق ہے ‘‘ ﴿ یَآ أَیُّہَا الْإِنْسَانُ إِنَّکَ کَادِحٌ إِلٰی رَبِّکَ کَدْحاً فَمُلَاقِیْہِ ﴾ ’’ اے انسان ! تو اپنے رب سے ملنے تک محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے والا ہے ‘‘
Flag Counter