Maktaba Wahhabi

35 - 138
بہت بڑی رقم جمع ہو گئی ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ کیا کروں؟ بیوی نے کہا:"غرباء میں بانٹ دیجئے۔" چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی لونڈی کو بلا کر چار لاکھ کی خطیر رقم اپنی قوم کے غرباء میں تقسیم کرادی۔ بنو تمیم کے تمام محتاج اور تنگدست خاندانوں کی کفالت' غریب لڑکیوں اوربیوہ عورتوں کی شادی کرنا اور مقروض کا قرض ادا کرتے رہنا آپ رضی اللہ عنہ کا خاص شیوہ تھا۔ صبیحہ تمیمی کہتی ہیں کہ ایک دفعہ مجھ پر تیس ہزار درہم قرض ہو گیا جس کی وجہ سے میں پریشان تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے سنا تو یہ سار قرض اپنے پاس سے ادا کردیا۔ آپ رضی اللہ عنہ کے بیٹے موسیٰ بن طلحہ سے امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: "آپ کے والدین نے کتنا ترکہ چھوڑا تھا؟" موسیٰ نے کہا: "زندگی بھر کی دادو دہش اور صدقہ و کو خیرات کے باوجود ہمارے لئے بائیس لاکھ درہم' دولاکھ دینار چھوڑے۔ اس کے علاوہ کثیر سونا چاندی بھی جس کا اندازہ نہیں ہو سکا۔"  (طبقات ابن سعد۔ج3) 4۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔ م۔ 35ھ آپ رضی اللہ عنہ بھی عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور تیسرے خلیفہ راشد بھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوہرے داماد یعنی ذوالنورین ہیں۔ اس قدر باحیا کہ فرشتے بھی شرمائیں۔ دولت مند اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے تو اور بھی صحابہ
Flag Counter