Maktaba Wahhabi

111 - 138
دینے (محاقلہ) کے قائل ہیں جیسا کہ توجیہ نمبر 1 کی چوتھی شق میں واضح ہوگیا ہے اور یہ روایت کرایہ پر دینے کوہی ناجائز بتا رہی ہے۔ غرض یہ کہ عدم جواز مزارعت(مخابرہ اور محاقلہ) کی روایات کی توجیہ کے متعلق تین روایات آئی ہیں ۔ ان میں ایسی شرائط مذکور ہیں جو فی الواقع شرعی لحاظ سے نادرست ہیں مگر مشکل یہ ہے کہ عدم جواز کی کثیر التعداد روایات مزارعت سے علی الاطلاق منع کررہی ہیں لہٰذا ان دونوں قسم کی روایات کو آمنے سامنے رکھنے سے بھی ذہن پوری طرح صاف نہیں ہوتا۔ ان توجیہات کے بعد اب ہم دونوں قسم کی روایات میں تطبیق کی صورت پر غور کریں گے۔ تطبیقات حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عن کی تطبیق: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ان دونوں قسم کی روایات کی تطبیق کی صورت یوں بیان فرمائی کہ: "لما سمع اکثر الناس فی کراء الارض قال سبحان اللہ انما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لان منحها احدکم اخاہ (رای قاله تحریضا للناس علی الاحسان) ولم ینه عن کرائها" (ابن ماجہ۔ احمد۔ابوداؤد۔بحوالہ منتقی الاخبار۔کتاب المزارعۃ) ترجمہ:’’ جب حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے زمین کے
Flag Counter