Maktaba Wahhabi

98 - 138
نے زمین کو کرایہ پر دینا چھوڑ دیا۔ بعد ازاں جب کوئی آپ رضی اللہ عنہ سے پوچھتا تو کہتے کہ خدیج کے بیٹے نےیہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایاہے۔(مسلم۔کتاب البیوع باب کراہ الارض(بخاری ۔ کتا ب المزارعۃ۔ بات ماکان من اصحاب النبی) عدم جواز مزارعت کی احادیث ایسی احادیث کی تعداد جو صحاح ستہ میں موجود ہے ، بہت زیادہ ہے۔ ہم یہاں بغرض اختصار صحیح مسلم کو بنیاد بنا کر اسی کی روایات بیان کریں گے کیونکہ ایک تو اس کا شمار صحیحین میں ہوتا ہے۔ دوسرے اس میں اس موضوع کی کافی احادیث مندرج ہیں۔ تاہم ہم نے صرف ان میں سے حسب ضرورت احادیث درج کی ہیں جن میں الفاظ یا معانی کا کچھ نہ کچھ اختلاف تھا البتہ اگر کسی حدیث کا بخاری سے حوالہ مل گیا تو اسے بھی درج کردیا گیا ہے۔ عدم جواز مزارعت کو روایات کرنے والے مندرجہ ذیل صحابہ کرام ہیں۔ 1۔ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (م74ھ بعمر94سال) 2۔ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ (م74ھ بعمر84 سال) عدم مزارعت کے باب میں سے زیادہ آپ ہی کانام سامنے آتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کی زمینیں بہت تھیں جنہیں آپ مزارعت یا کرایہ پر دیا کرتے تھے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ ہی نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ
Flag Counter