Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

اور خود بھی روزانہ رات کو سوتے وقت ہر آنکھ میں تین تین سلائیاں سرمے کی ڈالتے تھے۔(ترمذی وغیرہ )امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔مگر یہ روایت حسن نہیں بلکہ سخت ضعیف ہے اس کے برعکس حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں آنکھ میں تین بار اور بائیں آنکھ میں دو بار سرمہ ڈالتے تھے یعنی تین سلائیاں دائیں میں اور دو بائیں آنکھ میں۔علامہ البانی نے (السلسلۃ الصحیحۃ رقم ۶۳۶)میں اسے ذکر کیا ہے اور ترمذی وغیرہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سابقہ روایت پر تفصیلا نقد کیا ہے۔ سیاہ سرمہ ہر دور میں نظر کی تقویت اور آنکھ سے ردی مواد کے اخراج کا سبب سمجھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’اثمد‘‘کی بڑی تعریف کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ آنکھوں کو جلا بخشتا ہے اور پلکوں کو اگاتاہے۔(ابو داؤد،ترمذی،فی الشمائل وغیرہ) حافظ ابن قیم نے لکھا ہے کہ ’’اثمد‘‘وہ سیاہ پتھر ہے جو اصفھان سے آتاہے اور مغرب سے بھی یہ درآمد کیا جاتاہے۔اس کا مزاج سرد خشک ہے اور بینائی کو طاقت دیتا ہے بالخصوص جبکہ اس کے ساتھ کچھ کستوری بھی ملالی جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ سوتے وقت کستوری ملا ہوا اثمد سرمہ لگاؤ(زاد المعاد)اسی طرح رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے ’’کماۃ‘‘یعنی کھنبی کے پانی کو آنکھ کے لئے شفا فرمایا ہے امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے اس کا مجرد پانی فی الواقعہ شفا ہے۔میں نے خود اس کا تجربہ کیاہے ہمارے زمانے میں بعض نابینا حضرات نے بھی اس کا تجربہ کیا جس سے اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی درست فرما دی اور وہ شیخ کمال دمشقی ہیں جو حدیث کے استاد ہیں انہوں نے سچے اعتقاد سے کھنبی کا پانی آنکھوں میں ڈالا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی بحال کر دی۔اور بعض نے کہاہے کہ اسے بعض دیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال کرنا چاہییٔ۔آنکھ کی حفاظت کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ اسے آرام بہم پہنچایا جائے۔ٹیلی ویژن،وی سی آر وغیرہ کو دیکھنے کے لئے مسلسل بیدار رہنا تو کجا ہمیشہ شب بھر عبادت میں وقت صرف کرنے کا عزم کرنے والے صحابی سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔’’وَلِعَیْنِکَ عَلَیْکَ حَقٌّ‘‘کہ تیرے اوپر تیری آنکھ کا حق ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کرنا چاہییٔ اور اس کی حفاظت کے لئے کوئی
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter