Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

عالم کبیر کا عالم صغیر ہے۔ (تفسیر احکام القرآن للقرطبی ص۲۰۲،۲۰۳ج۲) مزید عرض ہے کہ جسم انسان میں معدہ کی کیفیت تالاب اور جوہڑ کی سی ہے جسے عندالضرورت صاف رہنا چاہیے۔ ورنہ یہ تعفن پید ا کرکے سارا مزا کر کرا کر دے گا۔ سمندروں کی گہرائی اور گیر ائی کا تصور دل کی گہرائیوں میں پنہاں ہے۔پھر جس طرح سمندروں سے آبی بخارات اٹھ کر ہمالیہ سے ٹکر ا کر بر سات کا سبب بنتے ہیں اور یہی بارش اس مردہ زمین کو تازگی بخشتی ہے اسی طرح دل کے سمند ر سے بخارات اٹھ کر دماغ کے ہمالیہ سے ٹکر اتے ہیں تو آنکھوں سے ’’بارش ‘‘برستی ہے جس سے ایمان کی کھیتی لہلہاتی ہے اور مردہ دلوں کو جلا ملتی ہے۔ خالق مطلق کی اسی صنعت گری کے بارے میں فرمایا گیا ہے۔﴿وَفِی اَنْفُسِکُمْ اَ فَلَا تُبْصِرُوْنَ﴾(الذاریات: ۲۱)’’کہ خود تمہارے اپنے وجود میں اس خالق ومالک کے کمال کی نشانیاں موجود ہیں ‘‘جسم انسان میں یوں تو ہر ہر عضو اور ایک ایک جوڑ عجائبات الٰہی کا مظہر ہے اور اللہ تعالیٰ کے انعام واکرام کا نتیجہ ہے۔مگر اس کا ایک اہم عنصر اور عظیم ترین احسان آنکھ ہے۔ آنکھ عظیم نعمت ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے انسان کو اتنے انعامات سے نوازا ہے کہ انہیں کوئی حیطۂ شمار میں بھی نہیں لا سکتا۔اللہ تعالیٰ فرماتاہے۔ ﴿اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَا﴾ ’’کہ اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو تم انہیں شمار نہیں کر سکتے ‘‘ چہ جائے کہ یہ کمزور انسان ان نعمتوں کا شکر ادا کر سکے۔یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص یوم پیدائش سے لے کر مرنے کے وقت تک تمام لمحات اللہ تعالیٰ کی فرما نبرداری او ر اس کی رضا جوئی میں گزار دے تو وہ اسے بھی قیامت کے دن حقیر سمجھے گا۔(احمد،طبرانی وغیرہ)کہ مجھ سے اللہ کی عبادت اور اس کی حمد و ثنا کا حق ادا نہ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter