Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

افسوس کہ آج بازار میں جو حشر راہ چلنے والی عورتوں بلکہ حصول تعلیم کے لئے سکول جاتی معصوم بچیوں کا ہوتا ہے پناہ بخدا!شریف والدین اسی مصیبت سے بچنے کے لئے اپنی بچیوں کو گھر بٹھا لیتے ہیں۔ اور یوں وہ بچاری زیور تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ غض بصر کا اجر نظر بازی کا دل پر اثر تیر سے کم تر نہیں ہوتا۔اس سے بڑ ے بڑے فتنے جنم لیتے ہیں۔ امن وسکون بر باد ہو جاتا ہے۔عزت و عصمت خاک میں مل جاتی ہے۔ اخلاق حسنہ کا جنازہ نکل جاتاہے۔ معاشرے کو برباد کرنے میں اس کا وہی کردار ہے جو خشک گھاس کو دیا سلائی دکھانے سے رونما ہوتاہے۔اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غض بصر کی تاکید فرمائی اور نظر کی حفاظت کرنے والے کو بشارت دی چنانچہ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اُکْفُلُوْا لِیْ سِتًّا اَکْفُلْ لَکُمُ الْجَنَّۃَ إِذَا حَدَّثَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَکْذِبْ وَإِذَا اؤْتُمِنَ فَلَا یَخُنْ وَإِذَا وَعَدَ فَلَا یُخْلِفْ وَغُضُّوْا اَبْصَارَکُمْ وَکُفُّوْا أَیْدِ یَکُمْ وَاحْفَظُوْا فُرُوْجَکُمْ‘‘ (ابن کثیر: ص۲۸۲ ج۳) ’’تم مجھے چھ چیز وں کی ضمانت دے دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہے۔ جب کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے۔جب امین بنایا جائے تو خیانت نہ کرے۔ جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی نہ کرے۔ اپنی آنکھوں کو نیچا رکھواور اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو‘‘ یہی روایت مسند امام احمد اور صحیح ابن حبان میں حضرت عباد ۃ بن صامت رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ غض بصرکے حافظ ابن قیم نے متعد د فوائد ذکر کئے ہیں ہم یہاں اس کا خلاصہ جزوی ترمیم کے ساتھ ذکر کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ ۱۔غض بصر سے انسان کا دل’’حسرت ویاس‘‘کی تکلیف سے محفوظ رہتاہے۔ کیونکہ جو شخص اپنی نظر کو کھلا چھوڑ دیتاہے اسے اکثر وبیشتر سوائے حسرت کے اور کچھ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter