Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

دقیقہ اٹھا نہیں رکھنا چاہیے ٔ۔انسان کی جان،مال او ر عزت کی حفاظت کے لئے جو قانون اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے دیا ہے اس میں اتنی گیرائی اور گہرائی ہے کہ کسی اور قانون کی طرف التفات کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔انسانی جان ہی نہیں انسان کے ایک ایک عضو کی حفاظت کیلئے بھی قانون متعین فرمایا۔آنکھ ہی کو لیجئے اگر کوئی کسی کی ایک آنکھ ضائع کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس سے بھی قصاص لینے کا حکم فرمایا ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے بصورت دیت،نصف دیت یعنی پچاس اونٹ وصول کئے جائیں گے اور اگر دونوں آنکھیں ضائع کر دیتا ہے تو پوری دیت وصول کی جائے گی۔(نصب الرایہ،بیہقی وغیرہ)جس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں انسانی آنکھ کی قدرومنزلت کیا ہے اور اس کے ضائع کرنے والے کی سزا کیا ہے ؟ اس کے قدر دان کم ہیں مگر افسوس کہ اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے قدر دان بہت کم ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ﴿وَجََعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْأَ بْصَارَ وَالْأَ فْئِدَ ۃَ قَلِیْلاً مَّا تَشْکُرُوْنَ﴾(السجدۃ :۹،الملک: ۲۳) ’’اور تم کو کان دیئے آنکھیں دیں اوردل دیا تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔‘‘ چاہیے تو یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے کان اس کا کلام گوش ہوش سے سنتے۔ اس کے عطا کردہ دل سے حقائق کو سمجھنے کی کوشش کرتے۔ اس کی دی ہوئی بصارت سے بصیرت کا کام لیتے۔تکوینی امور کو بنظر امعان دیکھتے اور ان سے سبق حاصل نہ کرنے والوں کا انجام دیکھ کر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن جاتے۔اسباب کو دیکھ کو مسبب الاسباب کی معرفت حاصل کرتے۔مگر افسوس تم نے ان سے کوئی کام نہ لیا۔انہی بدنصیبوں کے بارے میں فرمایا گیا ہے۔ ﴿لَھُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَھُوْنَ بِھَا وَلَھُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِھَا وَلَھُمْ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter