Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

احتمال ہیں: اول: دونوں حضرات میرے سمع وبصر کی حیثیت سے ہیں۔ دوم : دین اسلام میں ان کی وہی حیثیت ہے جو جسم میں کان اور آنکھ کی ہوتی ہے۔ یوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بمنزلہ دل اور روح کے ہیں اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہ بمنزلہ سمع وبصر کے۔ سوم : یہ تشبیہ دونوں کو حاصل ہے یعنی دونوں بمنزلہ سمع وبصر ہیں۔ چہارم : یا یہ مراد ہے کہ ایک بمنزلہ کان ہے اور دوسرا بمنزلہ آنکھ ہے۔ اہل علم میں اختلاف ہے کہ دونوں میں کون بمنزلہ کان اور کون بمنزلہ آنکھ ہے۔اور حضرت صدیق رضی اللہ عنہ جس صفت سے متصف ہوں گے وہی افضل ہوگی۔ فرماتے ہیں کہ ’’والتحقیق ان صفۃ البصر للصدیق‘‘تحقیقی بات یہ ہے کہ صفت بصر حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے لئے ہے۔‘‘اور صفت سمع حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حق میں ہے کیونکہ حضرت عمر محد ث و ملھم ہیں یعنی ان کے دل میں کسی چیز کے صحیح اور درست ہونے کا الہام ہوتا ہے۔اور اس کا تعلق با طنی سماعت سے ہے مگر صدیق کو مقام صد یقیت کمال بصیرت کی بنا پر حاصل ہوتا ہے او ر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کی خبر دیتے ہیں وہ گویا اسے پردے کے پیچھے سے اپنی بصیرت سے دیکھ لیتے ہیں۔ اور یہ بہت بڑی کرامت ہے اور نبوت کے بعد اس کا مرتبہ ومقام ہے (بدائع الفوائد: ج۱ ص۷۲،۷۳)جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ آنکھ،کان سے افضل ہے بلکہ باقی ظاہری اعضا وجوارح سے بھی افضل ہے۔ نماز نیکی کا منبع ہے اسلام میں سب سے پہلا اہم ترین حکم نماز ہے جو عبادت واطاعت کا کامل ومکمل مظہر ہے۔ظاہری وباطنی طہارت وپاکیزگی اور تمام سعادتوں کے حصول کا ذریعہ ہے جس میں نظم وضبط اورپابندی وقت کا سبق ہے۔آپس میں الفت کا باعث ہے
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter