Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

آپ نے اسے ختم کرنے کا حکم فرمایا۔بول وبراز کی حاجت ہے تو فرمایا نماز سے پہلے اس سے فراغ ہو لو۔بھوک ستا رہی ہے تو حکم دیا پہلے کھانا کھا لو۔نمازی کے سامنے کوئی چیز توجہ بد لنے کا باعث ہے تو اسے ہٹا دینے کا حکم فرمایا۔نیند یا اونگھ کا غلبہ ہے تو فرمایا پہلے تھوڑا سا آرام کر لو۔ صرف اس لئے کہ نماز اطمینان وسکون اور پوری توجہ سے ادا کی جاسکے اور نمازی اپنے رب کا قرب حاصل کر سکے۔ غور کیجئے کہ نماز جو بے حیائی اور منکرات سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔اس میں نگاہ کو محفوظ رکھنے اور ادھر ادھر جھانکنے سے کس طرح روکا گیا ہے۔جو نمازی اس کا اہتمام نماز میں کرے گا نماز سے باہر بھی بلا ضرورت آنکھوں کے نظارہ سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا مگر جو کوئی چند لمحات اپنی آنکھ پر کنڑول نہیں کر سکا۔وہ بے چارہ باقی اوقات میں اسے محفوظ کیونکر رکھ سکے گا؟اللہ تعالیٰ نے اپنے بند ے کی اصلاح اور تربیت کے لئے نماز میں بہت کچھ رکھا ہے۔ہم ہی اس کا پاس واحساس نہ کریں تو قصور ہمار اہے نماز کا نہیں۔ نظر کی حفاظت بے حیائی اور منکرات کے ارتکاب اور اس کے محرکات کاایک بڑا سبب چونکہ یہی آنکھ ہے اس لئے آنکھ کی حفاظت اورا سے نیچا رکھنے کا جو حکم نماز میں عبادت تھا نماز کے علاوہ دیگر اوقات میں بھی اس کی حفاظت کا حکم فرمایا چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَھُمْ﴾(النور:۳۰) ’’مومنوں سے کہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کریں ‘‘ شر مگاہ کی حفاظت کے حکم سے پہلے آنکھوں کو بچا کر رکھنے کا حکم اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ بد کاری اور بے حیائی کا بنیادی سبب یہی آنکھ بنتی ہے۔یہ اگر محفوظ رہے گی تو حتی الا مکان انسان شر مگاہ کے گناہ سے بھی بچار ہے گا۔یہی حکم اللہ تعالیٰ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter