Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

دیجئے تا کہ ہم نیک عمل کریں ہمیں اب یقین آگیاہے ‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ﴿اَسْمِعْ بِھِمْ وَاَبْصِرْ یَوْمَ یَأْتُوْنَنَا لٰکِنِ الظَّالِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴾(مریم: ۳۸) ’’اس دن جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے ان کے کان خوب سن رہے ہوں گے اور ان کے آنکھیں خوب دیکھتی ہوں گی مگر یہ ظالم آج کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ‘‘ آج جب اس دنیا میں آنکھ اور کان سے وہ کام نہیں لیتے جو انہیں لینے چاہئیں تو اس جرم کی پاداش میں جب جہنم میں پھینک دیئے جائیں گے تو حسرت اور افسوس سے کہیں گے : ﴿لَوْکُنَّا نَسْمَعُ اُوْنَعْقِلُ مَاکُنَّا فِیْ اَصْحَابِ السَّعِیْرِ ﴾(الملک :۱۰) کاش !ہم سنتے یا سمجھتے (یعنی قدرت الہٰی کی نشانیاں دیکھ کر بصیرت حاصل کر لیتے)تو آج اس بھڑ کتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں شامل نہ ہوتے ( اعاذنا اللہ منھا) آنکھ افضل یا کان ؟ اس بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے کہ کان افضل ہے یا آنکھ۔امام محمد بن قاسم بن بشار ابن الانباری المتوفی ۳۲۸ ؁ھ اورا حناف کا خیال ہے کہ آنکھ افضل ہے مگر شوافع اور عبد اللہ بن مسلم بن قتیبۃ دینوری المتوفی ۲۷۶ھ کہتے ہیں کان افضل ہیں ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿وَمِنْھُمْ مَنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْکَ اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ کَانُوْا لَا یَعْقِلُوْنَo وَمِنْھُمْ مَنْ یَّنْظُرُ اِلَیْکَ اَفَاَنْتَ تَھْدِی الْعُمْیَ وَلَوْ کَانُوْا لَایُبْصِرُوْنََo﴾(یونس: ۴۲،۴۳)
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter