Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

نگاہ اشارہ سے تجاوز نہ کرتی۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن زبیررضی اللہ عنہما فر ماتے ہیں کہ ’’لَا یُجَاوِزُ بَصَرُہٗ إِشَاَرتَہٗ‘‘ (ابو داود،نسائی،احمد،بیہقی) ’’کہ آپ کی نگاہ اشارہ سے تجاوز نہیں کرتی تھی‘‘ البتہ تعلیم نماز کے لئے مقتدی کا امام کو دیکھنا جائز ہے کیونکہ یہ بجائے خود نماز سے متعلق ہے کہ امام کب اور کیسے رکوع وسجدہ کر رہا ہے۔ نماز اور معراج سبھی جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازوں کی فرضیت کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کے موقع پر دیا۔اسی دوران میں جب آپ کو اللہ ذوالجلال والا کرام کا قرب نصیب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب واحترام کا یہ عالم تھا کہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ﴿مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی﴾(النجم: ۱۷)’’کہ نہ آپ کی نگاہ چند ھیائی اور نہ حد سے متجاو ز ہوئی‘‘ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یکسوئی اور انہماک کا یہ عالم تھا کہ جس مقصد کے لئے بلا یا گیا اسی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذہن اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ مر کوز رہی اور وہاں جو حیرت انگیز تجلیات اور قدرت الہیٰ کے مناظر تھے ان کو دیکھنے کے لئے آپ نے ایک تماشائی کی طرح ہر طرف نگاہیں دو ڑانی شروع نہیں کر دیں۔ آداب شاہی سے نا آشنا تو دربار کی سج دھج کی طرف بار بار دیکھے گا اور اپنی تو جہ کا اسے مرکز بنائے گا۔مگر ایک فرض شناس اور آداب آشنا دربار کا تماشا دیکھنے میں مشغول نہیں ہو گا بلکہ اپنی ساری توجہ اسی مقصد پر مر تکزر کھے گا جس کے لئے وہ دربار میں بلا یا گیا ہے۔یہ تھی کیفیت معراج کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔نماز بھی مومن کے لئے معراج اور رب ذوالجلال کے قرب کا ذریعہ ہے اس لیئے اس ادب کو نماز میں بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔اوپر آسمان کی طرف یا دائیں بائیں دیکھنے بلکہ گوشہ ٔ چشم سے التفات کرنے سے بھی منع فرمایا تاکہ نمازی کی تمام تر توجہ نماز میں اللہ ذوالجلال والاکرام کی طرف رہے۔اور اللہ تعالیٰ سے مناجات کی لذت پا سکے اور’’أَنْ تَعْبُدَ اللّٰہَ کَأَنَّکَ تَرَاہُ‘‘ ’’کہ یوں اللہ کی عبادت کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو‘‘ (بخاری ومسلم)یہی وجہ ہے کہ ہر وہ چیز جو نماز سے توجہ زائل کر دینے کا سبب ہو سکتی ہے
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter