Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

آذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِھَا اُولٰٓئِکَ کَالْاَنْعَامِ بَلْ ھُمْ اَضَلُّ﴾ (الا عراف۱۷۹) ’’کہ ان کے دل ہیں مگر یہ ان سے سوچتے سمجھتے نہیں اوران کی آنکھیں ہیں مگر ان سے دیکھتے نہیں اوران کے کان ہیں مگر ان سے سنتے نہیں۔یہ لوگ چوپایوں کی مانند ہیں بلکہ یہ ان سے بھی بڑھ کر گمراہ ہیں ‘‘ یعنی ان سے وہی کام لیتے ہیں جس سے ان کی دنیوی خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی چیز پر غور و فکر کرنے اس پر کان دھرنے اور بنظر عمیق اسے دیکھنے پر کھنے کا ان میں داعیہ ہی نہیں۔جس طرح چوپایوں کے تمام ادر اکات محض اپنے تن من کے لئے محدود ہیں اسی طرح ان کی ساری تگ ودو بھی اپنی ضروریات کیلئے ہے فطری صلاحیتیں ہوتے ہوئے بھی ان سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ بعض تو انتہائی بے عقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالک حقیقی کے مقابلے میں درختوں پتھروں جانوروں کی پرستش شروع کر دیتے ہیں۔ حیوانات ایسی حماقت کبھی نہیں کرتے۔جس کا کھاتے ہیں اسی کے در کا ہو رہتے ہیں مالک بلا تا ہے تو سر جھکا کر چلے آتے ہیں۔ اس لئے یہ حیوانات سے بھی بدتر ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا انسان نے ایک نہ ایک دن اس دار العمل سے نکل کر دار الجزاء میں پہنچنا ہے جہاں اسے زندگی بھر کے نامہ اعمال کا حساب چکانا ہے۔اور اس دنیا میں جن ان گنت نعمتوں سے مستفید ہو رہا ہے ان کے بارے میں بھی سوال کا جواب دینا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :۔ ﴿ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْ مَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ﴾ (التکاثر :۸) ’’پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا‘‘ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے تو راستے میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اورحضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوگئی آپ نے فرمایا
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter