Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

ایک رات سونے کے لئے مکان کی چھت پر گیا۔پاؤں پھسلا تو نیچے آگر ااور مر گیا۔یوں وہ اس سے نکاح پر قادر نہ ہو سکا بلکہ دولت ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔(اعاذنا اللّٰہ منہ ) (الداء والدواء :ص۲۴۴)اسی قسم کا ایک واقعہ بغداد کے ایک موذن کا حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ نے (ذم الھوی: ص۳۴۸ )میں نقل کیا ہے۔ مسند امام احمد میں حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جسے علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے ایک اور سند سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی روایت کیا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پہلے زمانہ میں ایک آدمی دریا کے کنارے رہتا تھا جہاں وہ تین سو سال اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا رہا،دن کو روزہ رکھتا رات کو قیام کرتا۔ایک روز اس کے پاس سے ایک عور ت گزری تو وہ اس کے حسن وجمال پر فریفتہ ہو گیا۔ عبادت چھوڑ دی بلکہ ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور اس سے عشق ومحبت کے نتیجے میں کافر ہو گیا۔مگر ایک عرصہ بعد اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اسے توبہ کی توفیق عطا فرما دی تو اس نے توبہ کر لی۔ عشق ومحبت کی بنا پر قتل گری کی داستانیں طویل ہیں بلکہ نت نئے دن بے شمار لوگ عشق کی بھینٹ چڑھتے ہیں بلکہ بعض مؤرخین نے لکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کا شاخسانہ بھی یہی تھا کہ عبد الرحمن بن ملجم ایک خارجی عورت پر فریفتہ ہو گیا،اور اس نے اس شرط پر عبد الرحمن سے نکاح کرنا منظور کیا کہ وہ حضرت علی کو قتل کرے گا۔چنانچہ شادی کے بعد اس ظالم نے شرط کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شہیدکیا اوربالآ خر خود بھی جہنم رسید ہوا۔(الصواعق المحرقہ: ص۱۳۵)یہ او ر اس نوعیت کے بے شمار واقعات اسی نظر بازی اور عشق کا نتیجہ ہیں اس لئے اسلام نے نظربازی سے منع فرمایا اور نگاہ نیچی رکھنے کا حکم د یا تا کہ انسان ان برائیوں سے محفوظ رہ سکے۔ شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ آنکھ کی اسی فتنہ گری کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے شر و فساد سے پناہ طلب کی چنانچہ اپنے رب رحیم وکریم سے جہاں دنیا وآخرت کی بہتری اور فوز و فلاح کے لئے دعا ئیں مانگیں وہاں یہ التجا بھی کی۔
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter