Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

کا پیچھا کرنے سے ایمان بھی جاتاہے۔جس طرح لکڑیوں کو آگ کا معمولی شعلہ جلا کر راکھ کر دیتاہے اسی طرح نظر کا فتنہ دولت ایمان کو بھسم کر دیتاہے۔حافظ ابن جوزی نے ذکر کیاہے کہ ایک آدمی بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا اسی دوران میں اس کی نگاہ ایک خوبصورت عورت پر پڑی تونقددل ہار بیٹھا اور عین بیت اللہ میں چلا اٹھا ؎ ما کنت احسب ان الحب یعرض لی عند الطواف ببیت اللّٰہ ذی الستر حتی ابتلیت فصار القلب مختبلا من حب جاریۃ حوراء کا لقمر یا لیتنی لم اکن عاینت صورتھا للّٰہ ماذا توخانی بہ بصری ’’میرے وہم وگمان میں نہ تھا کہ غلاف والے بیت اللہ کے طواف کے دوران میں مجھے محبت سے سابقہ پیش آجائے گا یہاں تک کہ میں محبت میں مبتلا ہوگیا اور دل ایک چاند جیسی خوبصورت لڑکی کی محبت میں دیوانہ ہو گیا۔کاش میں نے اس کی صورت نہ دیکھی ہوتی،خدارا (دیکھو!)میری نگاہ نے کیا چیز میرا مطلوب ومقصود بنا دی ہے ‘‘ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے ذکر کیاہے کہ مصر میں ایک نوجوان رہتا تھا مسجد میں اذان دیتا نماز پڑھتا تھا۔اس کے چہرے پر عبادت کانور عیاں تھا۔ایک روز وہ حسب عادت مسجد کے منارہ پر اذان دینے کے لئے چڑھاتو مسجد کے پڑوس میں ایک عیسائی کی خوبصورت لڑکی پر اس کی نگاہ پڑ گئی۔منارے سے اتر کر اس کے گھر چلا گیا اس لڑکی نے کہا تم کیسے اور کیوں یہاں آئے ہو؟اس نے کہا تیری محبت مجھے یہاں کھینچ لائی ہے۔ اس نے کہا میں تیری آرزو کبھی پوری نہیں کر سکتی۔کہنے لگا میں تجھ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ کہنے لگی یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟تم مسلمان ہو اور میں عیسائی۔میرا والد اس صورت میں نکاح پر رضامند نہیں ہو گا کہنے لگا میں عیسائیت اختیار کر لیتا ہوں۔کہنے لگی اگر یوں ہو جائے تو نکاح ہو سکے گا چنانچہ وہ عیسائی ہو گیا اور ان کے ساتھ رہنے گا اسی اثنا میں وہ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter