وہ نگاہیں جو چار ہوتی ہیں بر چھیاں ہیں کہ پار ہوتی ہیں کوئی اپنے درد کی کہانی یوں شروع کرتا ہے ؎مارا بغمزہ کشت و قضا را بہانہ ساختخود سوئے ما ندید و حیاء را بہانہ ساختکسی نے اس حقیقت کا اظہار یوں کیا ؎یہ سب کہنے کی باتیں ہیں ہم ان کو چھوڑ بیٹھے ہیںجب آنکھیں چار ہوتی ہیں محبت آہی جاتی ہےمصحفی نے بھی شکوہ کیا ہے ؎دل لے گئے آنکھوں میں یہ تدبیر لگا کرآئے تھے جو کل سرمہء تسخیر لگا کرکسی نے کہا ؎آئے ادھر کھڑے ہوئے زلفوں کو بل دیےآنکھیں چلا کے دل کو لیا اور چل دیےعربی شاعر نے بھی کہاہے ؎نظر ۃفابتسامۃفسلام فکلا مفموعدفلقاء’’پہلے نظر،پھر مسکراہٹ،پھر سلام،پھر کلام،پھر وعدہ،پھر ملاقات ‘‘اور کوئی کہتا ہے۔ عآنکھیں ہیں جیسے مے کے پیالے بھر ے ہوئےغرض کہ جتنے منہ اتنی باتیں۔انہی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے اسلام نے نگاہ کی حفاظت کی تاکید کی ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنے فرزند ارجمند سے کہا تھا۔’’امش وراء الاسد والا سود ولا تمش وراء امرأۃ ‘‘(ذم الھوی : ص۱ ۸)’’کہ شیر اور سانپ کے پیچھے چلو مگر عورت کے پیچھے مت چلو‘‘ کیونکہ شیر کے حملے اورسانپ کے ڈسنے سے صرف جان جاتی ہے لیکن عورت