Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

اگر تیری دا ہنی آنکھ تجھے ٹھو کر کھلائے تو اسے نکال کر اپنے پاس سے پھینک دے کیونکہ تیرے لئے یہی بہتر ہے کہ تیرے اعضا میں سے ایک جاتا رہے اور تیرا سارا بدن جہنم میں نہ ڈالا جائے ‘‘(متی :ب۵،آیت ۲۷۔۲۹) قارئیں کرام! غور فرمائیں انجیل میں کیا کہا جارہا ہے ؟مگر صد افسوس کہ آ ج مستشر قین اور مغربی ملحدین اس بارے میں اسلام کی تعلیمات پر اعتراض کرتے ہیں آنکھوں کی حفاظت کرنا،غیر محرم سے پردہ کرنا۔جو زنا سے بچنے کا ذریعہ ہے۔انہیں ایک نظر نہیں بھاتا۔مگر نہیں دیکھتے کہ عیسائیت میں تو زنا سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے کہ بری نگاہ سے عورت کو دیکھا تو آنکھ ہی نکال دینی چاہئے۔اور آ ئندہ ان شاء اللہ آپ اپنے مقام پر دیکھیں گے کہ عیسائی مذہب میں اس پر عمل بھی رہا ہے۔انجیل کا یہ حکم زاہدانہ و راہبانہ روش کے مطابق تو ہو سکتاہے مگر انسانی معاشرے میں یہ ناممکن العمل ہے اس لیے دائمی شریعت میں جو حکم دیاگیا ہے وہ عین انسانی فطرت کے مطابق اور قابل عمل ہے۔ کہ عورت اپنے چہرے کو بالغ مردوں سے چھپائے اور مردو عورت اپنی نگاہیں نیچی رکھیں تاکہ عورت جو فطرتاً پر کشش اور جاذب نظر ہے اسے دیکھنے سے برے خیالات پیدا نہ ہوں اور اس سے پیدا ہونے والے فتنہ وفساد کا سد باب ہوسکے۔ سر راہ بیٹھنا منع ہے یہ دنیا دار العمل ہے۔یہا ں کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے جو بڑی سر عت سے ختم ہوتا چلا جا رہا ہے بچپن گزر گیا۔جوانی گئی تو بہار گئی بڑھاپا آیا پیام اجل آگیا۔اور جب یہ اجل مسمٰی آئے گی تو اس سے کسی کومفر نہیں ہو گا۔تب آنکھیں کھلیں گی مگر اب وقت گز ر چکا۔اسلام مسلمان کو زندگی کے انہی لمحات کو پہچاننے کی تلقین کرتا ہے۔بے مقصد عمل اور فضول گپ شپ کی مجلسوں کی اجازت نہیں دیتا۔اسی طرح سرِراہ اورچوراہوں پر بیٹھنے سے بھی منع کرتا ہے البتہ نا گزیر حالت میں چند شرائط کے ساتھ اس کی اجازت ہے چنانچہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’إِیَّاکُمْ وَالْجُلُوْسَ فِی الطُّرُقَاتِ قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter