Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

نے مومنہ عورتوں کو بھی دیا چنانچہ فرمایا: ﴿وَقُلْ لِّلْمُوْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصٰرِھِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَھُنَّ﴾ (النور:۳۱) ’’ایماندار عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ‘‘ ’’غض بصر‘‘یعنی آنکھوں کو نیچا رکھنے کے یہ معنی قطعا نہیں کہ راہ چلتے انسان اپنی آنکھوں کو یوں نیچا رکھے کہ دائیں بائیں اور آگے پیچھے کے احوال سے بالکل لا تعلق ہو جائے یوں تو ایکسیڈنٹ اور باہم ٹکر اؤ کا با عث ہو سکتا ہے۔ بلکہ مقصد یہ ہے کہ جن کو دیکھنے کی اجازت نہیں ان کو مت دیکھے اور ان سے اپنی آنکھیں نیچی کر لے قرآن مجید میں ﴿مِنْ اَبْصارِھِمْ ﴾میں ’’من‘‘تبعیضیہ ہے یعنی ہر نظر مراد نہیں بلکہ بعض وہ نظریں ہیں جو حرام اور بے فائدہ ہیں۔ اور جن کی طرف دیکھنے سے منع کیا گیاہے،وہ ہے اجنبی اور غیر محرم کو دیکھنا جو کہ فساد کی اصل جڑ ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا یہ حکیمانہ انداز ہے کہ برائی کے خاتمہ کے لئے اس کے اسباب وعوامل کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔شراب سے منع فرمایا تواوائل میں ان برتنوں کے استعمال سے بھی روک دیا گیا جن میں یہ تیار کی جاتی تھی۔قتل نا حق ہی سے نہیں روکا بلکہ قتل پر اعانت،اشارہ قتل،سر عام ننگی تلواروں اور اسلحہ کی نمائش کی بھی سختی سے ممانعت فرمائی۔اختلاف وانتشار،لڑائی جھگڑا اور قطع تعلق ہی سے منع نہیں فرمایابلکہ گالی گلوچ دینے،طعن و ملامت کرنے،تنابز بالا لقاب،بغض وحسد وعناد اور غیظ وغضب سے بھی روک دیا جو عموما لڑائی جھگڑ ے اور اختلاف کا سبب بنتے ہیں۔اسی طرح زنا اور بدکاری سے ہی منع نہیں فرمایا بلکہ غیر محرم کو دیکھنے،تنہائی میں اس کے ساتھ بیٹھنے سفر کرنے،نرم لہجے میں بات چیت کرنے،بناؤسنگار اور زیب وزینت اختیار کر کے باہر نکلنے مٹک مٹک کر چلنے سے بھی منع فرمایا تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ اسی طرح بد کاری سے بچنے کا ایک طریقہ یہی آنکھوں کو نیچا رکھنے کا ہے جس کا
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter