Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الحمد اللّٰہ رب العا لمین،والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین،وعلی الہ وصحبہ اجمعین،اما بعد: انسان کو نقاش ازل نے کچھ اس سلیقے سے بنایا کہ یہ اس کی صناعی اور کاریگری کی ایک زند ہ جاوید مثال بن گیا ہے۔اس کو اس نے خود اپنے ہاتھ سے بنایا’’خَلَقْتُہٗ بِیَدَیَّ‘‘ اور اسے ’’احسن تقویم‘‘ کا شرف بخشا۔اس کے جسم کا ہر ایک عضو صانع مطلق اور خالق کل کے کمال کا مظہر ہے۔علامہ قر طبی رحمہ اللہ نے عجیب بات کہی۔فرماتے ہیں کہ قدرت الٰہی کی بوقلمونی دیکھئے کہ عالم دنیا۔جسے حکماء ’’عاکم کبیر ‘‘کہتے ہیں۔کی ہر چیز کی نظیر عالم صغیر یعنی حضرت انسان میں بڑے ڈھب سے سجا دی گئی ہے۔انسانی حواس کواکب مضیئہ سے اشرف ہیں۔اشیاء کے ادراک میں آنکھ اور کان بمنز لہ شمس وقمر ہیں۔ اس کا خمیر مٹی سے ہے تو یہ بالآ خر مٹی ہی میں جائے گا۔اس میں رطوبات جسمانیہ پانی کی جنس سے ہیں۔روح اور نفس جنس ہوا سے ہیں آگ کا عنصر پِتا اور صفراء ہے۔اس کی رگیں بمنزلہ نہروں کے ہیں۔جگر بمنزلہ چشمہ کے ہے تو مثانہ کی صورت سمندر کی سی ہے کہ جسم کا پانی اس کی طرف عود کرتا ہے۔ ہڈیاں بمنزلہ پہاڑوں کے ہیں جو زمین کیلئے میخیں ہیں۔ اس طرح انسانی ڈھانچے کا قیام ہڈیوں کی بدولت ہے۔اس کے اعضا بمنزلہ درختوں کے ہیں۔پھر جیسے درختوں کے پتے اور پھول جدا جدا ہوتے ہیں اسی طرح ہر عضو کا عمل واثر علیحدہ علیحدہ ہے۔جسم کے بالوں کی مثال زمین پر نباتات اور گھاس وغیرہ کی ہے۔ پھر جیسے بعض پودوں کی حفاظت اور بعض کو کاٹ دیا جاتا ہے ویسے ہی بالوں میں بھی یہی عمل جاری وساری رکھا گیا ہے۔انسان زبان سے ہر حیوان کی بولی بول سکتا ہے اور اپنے اعضا سے اس کی نقل وحرکت کی عکاسی کر سکتا ہے۔تو یوں یہ چھوٹا سا انسان اس
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter