Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

طریقہ ذکر کیا ہے۔اور اسی ضمن میں آنکھ کے متعلق بعض دیگر مفید مباحث کا تذکرہ بھی آگیا ہے جو یقینا قارئین کے لئے دلچسپی کا باعث ہو گا۔إِنْ شَآئَ اللّٰہ ۔ میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو شش کو قبول فرمائے اور اسے سب مسلمانوں کی اصلاح وبھلائی کا ذریعہ بنائے (آمین) حضرات ! یہ ادارہ علوم اثریہ فیصل آبادکی پچیسویں (۲۵)پیشکش ہے علاوہ ازیں ادارہ نے ’’مسند الا مام ابی یعلی،العلل المتنا ھیۃ ‘‘ وغیرہ جیسی ضخیم اور نایاب کتابیں بھی شائع کی ہیں جو عالم اسلام میں پہلی بار منصہ شہود پر آئیں۔یہ سب فیضان ادارہ کے بانی حضرات کے خلوص اور للّٰھیت کا نتیجہ ہے۔میری ان سے مراد ہے : ٭ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ ٭ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسحاق چیمہ غفرلہ ٭ مناظراسلام حضرت مولانا محمد رفیق صاحب مدن پوری رحمہ اللہ افسوس ادارہ بہت جلد اپنے ان محسنین سے محروم ہو گیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے (آمین) اسی طرح ٹھوس علمی بنیادوں پر خدمت دین سر انجام دینے میں جو حضرات دامے درمے سخنے قدمے ادارہ سے وابستہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی حسنات کو بھی قبول فرمائے اور اسے ان سب کے لئے ذریعہ نجات بنائے۔ این دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد انتہائی ناسپاسی ہو گی اگر میں یہاں محترم حکیم محمد شریف احسن صاحب کا شکریہ ادا نہ کروں۔جنہوں نے پورے مسودہ پر عمیق نگاہ ڈالی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔اسی طرح برادر عزیز رفیق ادارۃ العلوم الا ثریہ مولانا عبد الحی انصاری صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے کتاب کی تصحیح و تزیین اور اس کے پر وف پڑھنے میں بھر پور تعاون کیا۔ جزاھما اللّٰہ احسن الجزاء۔ ارشادالحق اثری عفی عنہ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter