Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

اس حقیقت کا آج بھی تجربہ کیا جا سکتاہے۔ بھلا جو دل یوں نظر بازی سے صنم کد ہ بنا ہو ا ہو وہ اللہ تعالیٰ کے انوار وتجلیات کا مرکز کیونکر بن سکتاہے۔ ۳۔محرمات سے غض بصرمیں نور بصیرت پیدا ہوتاہے۔ جس کی بدولت صحیح فراست کا ملکہ حاصل ہوتاہے۔شیخ شجاع الکر مانی فرماتے ہیں۔ ’’من عمر ظاھرہ باتباع السنۃ وباطنہ بدوام المراقبۃ و غض بصرہ عن المحارم وکف نفسہ عن الشھوات واکل من الحلال لم تخطیٔ فراستہ‘‘ ’’کہ جو اپنے ظاہر سے سنت کی تابعداری کرتاہے اورباطن میں مراقبہ کا اہتمام کرتاہے محرمات سے نگاہ بچا کر رکھتا ہے۔نفس کو شہوات سے روکتا اور حلال کھاتا ہے اس کی فراست کبھی غلط نہیں ہوتی۔‘‘ گویا غض بصرکے عوض اللہ سبحانہ وتعالیٰ اپنے بندے کو نور بصیرت عطا فرماتے ہیں۔ شیخ ابو الحسن الورّاق فرماتے ہیں : ’’من غض بصرہ عن محرم اورثہ اللّٰہ بذ لک حکمۃ علی لسانہ یھدی بھا سامعوہ ومن غض بصرہ عن شبھۃ نور اللّٰہ قلبہ بنور یھتدی بہ الی طریق مرضاتہ۔ (ذم الھوی :ص۱۱۷) ’’یعنی جو کوئی اپنی نگاہ کو محرمات سے بچاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی زبان پر حکمت ودانائی کی باتیں جاری کر دیتے ہیں جس سے سننے والے ہدایت پاتے ہیں اور جو کوئی مشتبہات سے آنکھیں بند کر لیتا ہے اللہ تعالیٰ اسکے دل کو نور سے منور کر دیتے ہیں جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی مرضیات کے راستے معلوم کر لیتاہے۔‘‘ ۴۔دل کے اسی نور سے علم کے دروازے کھل جاتے ہیں۔علم کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔ کیونکہ علم نور ہے دل بھی نور سے منور ہو تو اس کا حصول آسان تر ہو جاتا ہے اور اشیاء کی حقیقتیں منکشف ہونے لگتی ہیں۔
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter