Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

’’بے شک تمہارے لئے تمہاری بیویاں اور تمہاری اولاد دشمن ہیں ان سے بچو‘‘ اس جہاں میں بہت کم خوش نصیب ایسے ہیں جنہیں ایسی وفاشعار بیوی اور اطاعت گزار اولاد نصیب ہوتی ہے جو ایمان اور راست روی میں ان کی معاون و مددگا ر ہوتی ہے۔عقیدہ وعمل اور اخلاق وکردار کے اعتبار سے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈ ک ہوتی ہے۔ ورنہ عموما ہوتا یوں ہے کہ مرد اور عورت میں دینی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔مر داگر نیک ہے تو بیوی اس کی امانت ودیانت کو اپنے لئے بد قسمتی سمجھتی ہے اور چاہتی ہے کہ شوہر اس کی خاطر حلال وحرام کی تمیز چھوڑ کر ہر طریقے سے عیش وعشرت کا سامان فراہم کرے۔ اور بسا اوقات یوں بھی ہوتاہے کہ مومنہ عورت کو ایسے شوہر سے سابقہ پڑتا ہے جسے اس کی پابندی شریعت ایک آنکھ نہیں بھاتی۔اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہاری اولاد و ازواج میں سے بعض تمہارے لئے دشمن ہیں،تمہارے لئے فتنہ ہیں۔اسی طرح مال بھی انسان کے لئے فتنہ اور آزمائش ہے۔اور انسان انہی کی محبت اور لگن میں پھنس کر رہ جاتاہے۔مال وزر اور اپنی اولاد وازواج ہی نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت پر بے شمار فتنے ہوں گے مگر ان سب میں تکلیف دہ اور ضرر رساں عورتوں کا فتنہ ہے۔ چنانچہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا تَرَکْتُ بَعْدِیْ فِتْنَۃً اَضَرَّ عَلٰی الرِّجَالِ مِنَ النَّسَآئِ‘‘ (بخاری ومسلم) ’’یعنی میں اپنے بعدمردوں کے لئے سب سے نقصان دہ فتنہ عورتوں کا محسوس کرتا ہوں۔‘‘ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے بھی انسان کی اس کمزوری کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے۔ ﴿زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّھَوٰتِ مِنَ النِّسَآئِ وَالْبَنِیْنَ وَالْقَنَاطِیْرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ وَالْخَیْلِ الْمَسَّوَمَۃِ وَالْاَ نْعَامِ وَالْحَرْثِ﴾(آل عمران: ۱۴)
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter