Maktaba Wahhabi

آفات نظر اور ان کا علاج

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ العلوم الاثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2008ء

ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے: کہ ایک آدمی کسی اجنبی عورت کو دیکھتا ہے اور جب محسوس کرتا ہے اس کی توجہ میری طرف ہے تو وہ اپنی نگاہیں نیچی کر لیتا ہے مگر جب وہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بے خبر ہے تو اس کی طرف دیکھنے لگتا ہے لیکن اچانک دوبارہ عورت اس کی طرف التفات کرتی ہے تو وہ پھر آنکھیں نیچی کر لیتا ہے ایسے شخص کو یادرکھنا چاہئے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ تو اس کی ہر حرکت کو دیکھتے ہیں وہ انسان کی آنکھ کی خیانت کو بھی جانتے ہیں اور دل کے مخفی رازوں سے بھی واقف ہیں۔اسے خوب معلوم ہے کہ اس کے دل میں کیا خیالات چٹکیاں لے رہے ہیں۔ حضرت عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں :کہ جو نظردل میں گھر کر جائے،اس میں کوئی خیر نہیں۔امام ربیع بن خثیم رحمہ اللہ جن کا شمار تابعین میں ہوتا ہے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے وہ تلمیذ ہیں جن کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : ’’لَوْ رَاٰکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَاَحَبَّکَ‘‘ الخ ’’اگرتمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ لیتے تو تم سے محبت کرتے میں جب بھی تمہیں دیکھتا ہوں تو مجھے اللہ والے یاد آجاتے ہیں ‘‘انہی کے بارے میں امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ امام ربیع رحمہ اللہ عموما اپنی نگاہیں نیچی رکھتے،راہ چلتے انہیں عورتیں دیکھ کر کہتیں :ربیع رحمہ اللہ نابینا ہے۔ ’’وَتَعَوَّذْنَ بِاللّٰہِ مَنِ الْعَمٰی‘‘(ذم الھوی) ’’اور انہیں دیکھ کر بینائی کے ضائع ہونے پر اللہ کی پناہ طلب کرتیں۔‘‘ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ سے جب کوئی امرد کسی حدیث کے بارے میں استفسار کرتا،یا کوئی مسئلہ دریافت کرتا تو فرماتے ’’یا غلام درمن خلفی‘‘کہ بچے میرے پیچھے ہو جاؤ( تہذیب ابن عساکر ص۳۹ ج۶)عمرو بن مرۃ رحمہ اللہ کا شمار بھی طبقہ تابعین کے حفاظ حدیث میں ہوتا ہے صحاح ستہ کے مشہور راوی ہیں آخر میں نابینا ہو گئے تھے۔امام شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں انہیں نماز پڑھتے دیکھتا تو خیال کرتا کہ سلام پھیرنے سے پہلے ان کی نماز قبول و
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
10آنکھ عظیم نعمت ہے
12آنکھ کی حفاظت
14اس کے قدر دان کم ہیں
15اللہ تعالیٰ کے ہاں اس نعمت کا سوال ہوگا
18اللہ تعالیٰ چاہے تو بصارت چھین لے
19آنکھ کا شکر
19بصا رت چلے جانے کا بدلہ
20بصیرت سے محرومین کا انجام
21آنکھ افضل یا کان ؟
25نماز نیکی کا منبع ہے
27آنکھ اور نماز
29نماز اور معراج
30نظر کی حفاظت
32غیر محرم کو دیکھنے کی ممانعت
34غض بصر اور عیسائی مذہب
35سر راہ بیٹھنا منع ہے
37غض بصر کا اجر
41نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج
47شربصر اور فتنہ نساء سے پناہ
48غض بصر اور ہمارے اسلاف
55بینائی چھیننے والابحال کرنے پر بھی قادر ہے
57امرد کو دیکھنا
63محرمات کو دیکھنا
64تصویر بینی
65بدنگاہی کا انجام
69کسی کے گھر میں جھانکنا
71کسی کے خط کو دیکھنا
72مخطوبہ کو دیکھنا
74مخنث کا دیکھنا
74شرمگاہ کو دیکھنا
76خاوند کے پاس دوسری عورت کا تذکرہ
77غیر مسلم عورتوں کے سامنے ستر کا اہتما م
77مجذوم کو دیکھنا
78ٹوٹتے ہوئے ستارے کو دیکھنا
78اپنے سے افضل کو دیکھنا
80آئینہ دیکھنے کی دعا
80مریض کو دیکھ کر
81کسی ( آیۃ )نشانی کو دیکھنا
82ناپسند ید ہ خواب دیکھنا
83نیا چاند دیکھنے پر
84چاند دیکھنے پر
84ناپسندیدہ اور پسندیدہ چیز دیکھ کر
85آندھی کو دیکھ کر
85باراں کے وقت
86کسی منکر کو دیکھ کر
86نظر بد کی حقیقت
89نظر بد کا علاج
90فساد نظر سے بچنے کا طریقہ
93اللہ کے ڈر سے رونے والی آنکھ
94آنکھ اور دل کا منا ظرہ
Flag Counter