Maktaba Wahhabi

76 - 85
ہے، کہ وہ اپنے فرماں بردار بندوں کے لیے عقیدت، محبت اور احترام کی فضا پیدا کردیتے ہیں۔ اس بارے میں متعدد دلائل میں سے دو درج ذیل ہیں: ا: {إِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَہُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا}[1] [بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے، رحمن ضرور ان کے لیے (لوگوں کے دلوں میں) محبت پیدا کردیں گے]۔ ب: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِذَا أَحَبَّ اللّٰہُ عَبْدًا نَادَی جِبْرِیْلَ: ’’إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّہُ۔‘‘ فَیُحِبُّہُ جِبْرِیْلُ، فَیُنَادِيْ جِبْرِیْلُ فِيْ أَہْلِ السَّمَائِ: ’’إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ فُلَانًا، فَأَحِبُّوْہُ۔‘‘ فَیُحِبُّہُ أَہْلُ السَّمَائِ، ثُمَّ یُوْضَعُ لَہُ الْقَبُوْلُ فِيْ الْأَرْضِ۔‘‘[2] [جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں، تو جبریل علیہ السلام کو آواز دیتے ہیں: ’’بے شک اللہ تعالیٰ فلاں بندے سے محبت کرتے ہیں، تم بھی اس سے محبت کرو۔‘‘ سو جبریل اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر جبریل آسمان والوں میں اعلان کرتے ہیں: ’’بے شک اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت فرماتے ہیں، سو تم بھی اس سے محبت کرو۔‘‘
Flag Counter