Maktaba Wahhabi

80 - 85
نام بعد میں اسحاق رکھا گیا۔[1] د: {نَبِیًّا مِّنْ الصَّالِحِیْنَ}: مراد یہ ہے، کہ جس بچے کی بشارت دی جارہی ہے، وہ بعد میں نبی اور نیک لوگوں میں سے ہوگا۔ یہ مراد نہیں، کہ وہ بوقتِ بشارت نبی تھے۔[2] ہ: {وَبَارَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰٓی إِِسْحَاقَ}: [اور ہم نے اس پر اور اسحاق علیہما السلام پر برکت نازل فرمائی]۔ : [اس پر]کی تفسیر میں دو اقوال ہیں: ۱: اس سے مراد ابراہیم علیہ السلام ہیں، کہ ہم نے ان پر برکت نازل فرمائی۔[3] ۲: اس سے مراد اسماعیل علیہ السلام ہیں، کہ ہم نے ان پر برکت نازل فرمائی۔[4] :(نزول برکت): اس کے متعلق مفسرین کرام کے بیان کردہ معانی میں سے چار درجِ ذیل ہیں: ۱: ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں برکت نازل فرمائی اور انبیاء علیہم السلام کی اکثریت اسحاق علیہ السلام
Flag Counter