Maktaba Wahhabi

100 - 131
کی والدہ نے جنم دیا ہے، سب سے اچھا دن ہے۔‘‘ میں نے پوچھا: ’’اے اللہ کے رسول! آپ کی طرف سے ہے یا اللہ کی طرف سے؟‘‘ فرمایا؛ نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے۔‘‘ اِس پرآپ نے وہ قرآنی آیات تلاوت کیں جن میں ہم تینوں کی قبولیتِ توبہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ میں نے عرض کیا کہ میری توبہ ہی کاحصہ یہ امر بھی ہے کہ میں اپنا تمام مال و منال صدقہ کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ بہتر ہے کچھ مال ومتاع اپنے پاس بھی رکھیں۔ میں نے کہا: ’’اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے مجھے صرف سچ کی بدولت نجات دی۔ میری توبہ ہی سے یہ امر بھی ہے کہ جب تک زندہ رہوں، سچ ہی بولوں گا۔‘‘[1]
Flag Counter