Maktaba Wahhabi

88 - 131
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت کعب بن مالک بن عمرو رضی اللہ عنہ انصارِ مدینہ کے قبیلہ خزرج سے تعلق رکھتے تھے۔ ابو عبداللہ یا ابو عبدالرحمن کنیت تھی۔ دورِ جاہلیت میں بڑے شاعر تھے۔ اُن کے والد مالک بن ابی کعب بن القین کا ذکر اُن جنگوں کے حوالے سے ملتا ہے جو دورِ جاہلیت میں اَوس و خزرج کے مابین لڑی گئی تھیں۔ اُن کے چچا قیس بن ابی کعب غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ وہ بھی شاعر تھے۔ والدہ محترمہ کا نام ہے لیلیٰ بنت زید بن ثعلبہ جن کا تعلق بنو سلمہ سے تھا۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ دوسری بیعتِ عقبہ کے موقع پر بیعت کرنے والوں میں شامل تھے۔[1]غزوۂ بدر اور غزوۂ تبوک کے علاوہ دیگر تمام غزوات میں شریک ہوئے تھے۔ مواخات کے موقع پرنبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے اور حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے درمیان رشتۂ اخوت قائم کیا تھا۔ شعر کہنے میں معروف تھے۔ اسلام لائے تو مسلمانوں کے دفاع میں شعر کہا کرتے تھے۔ حضرت امام ابن سیرین رحمہ اللہ نے کہا تھا کہ شعرائے اِسلام تین تھے، حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ، حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ ۔ حضرت
Flag Counter