Maktaba Wahhabi

124 - 131
آسمانی کتابوں کے ماننے والوں میں جو روحیں نیک تھیں، انھیں یہ اندازہ تھا کہ اگلے آسمانی دین اور یہ نیا دین ایک ہی قندیل سے پھوٹتی کرنیں ہیں۔ یوں انھوں نے اِسے تسلیم کیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے۔ تو کیا یہود و نصاری نے اپنی ناکامیوں سے کچھ سبق لیا اور اسلام کے خلاف ان کی کینہ پروری میں کچھ کمی آئی؟معلوم ہوتا ہے کہ نہیں۔ معرکۂ حق وباطل ہمیشہ سے جاری ہے اورآئندہ بھی جاری رہے گا۔ ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی تاہم یہ طے ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و اعانت اسی کے شامل حال ہوگی جواسلام کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں اپنی تمام ترکوششیں بروئے کار لائے گا اورغلبۂ دین کے لیے بھرپور جدو جہد کرے گا۔ ارشاد باری تعالیٰ : ﴿ وَلَيَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللّٰهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴾ ’’اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس (کے دین) کی مدد کرے گا، بے شک اللہ یقیناً بہت قوت والا، خوب غالب ہے ۔‘‘[1]
Flag Counter