Maktaba Wahhabi

31 - 131
پہلی آیت مبارکہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللّٰهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ،وَاعْلَمُوا أَنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ وَأَنَّ اللّٰهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ ﴾ ’’ اے ایمان والو! تم اللہ اور رسول سے خیانت نہ کرو، اور نہ تم آپس کی امانتوں میں خیانت کرو جبکہ تم جانتے ہو، اور جان لو یقیناً تمھارے مال اور تمھاری اولاد فتنہ ہیں اور (جان لو)بے شک اللہ ہی کے پاس اجر عظیم ہے۔‘‘ [1] بعض مفسرین اور سیرت نگاروں کے بقول یہ آیات حضرت ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی تھیں۔ [2] آئیے! یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ حضرت ابو لبابہ بن عبدالمنذر کون تھے جن کے متعلق یہ دونوں آیتیں نازل ہوئی تھیں۔
Flag Counter