Maktaba Wahhabi

82 - 131
ابتدا میں درج آیات مبارکہ کی شانِ نزول کے متعلق مقاتل اور کلبی کا کہنا ہے کہ یہ آیات اُن سردارانِ قریش کے متعلق نازل ہوئی تھیں جنھوں نے بدر کے روز مکی لشکر کے کھانے پینے اور میدانِ جنگ میں اترنے کے اخراجات برداشت کیے تھے۔ یہ بارہ افراد تھے۔ ابوجہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، نبیہ بن حجاج، منبہ بن حجاج، ابو بختری بن ہشام، نضر بن حارث، حکیم بن حزام، اُبی بن خلف، زمعہ بن اَسود، حارث بن عامر بن نوفل اور عباس بن عبدالمطلب۔ اِن سب کا تعلق قبیلۂ قریش سے تھا۔ ان میں سے ہر ایک باری باری دس دس اونٹ ذبح کرتا تھا۔ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور حضرت ابن ابزیٰ رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’یہ آیات ابو سفیان کے متعلق نازل ہوئیں۔ انھوں نے احد کے روز دو ہزار احابیش کو مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لیے کرائے پر حاصل کیا تھا۔ یہ دو ہزار افراد اُن جنگجوؤں کے علاوہ تھے جنھوں نے مسلمانوں کے خلاف رضاکارانہ طور پر جنگ میں حصہ لیا تھا۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے اسی صورت حال پر یہ شعر کہے تھے۔ فَجِئْنَا إِلٰی مَوْجٍ مِّنَ الْبَحْرِ وَسْطَہُ أَحَابِیشُ مِنْھُمْ حَاسِرٌ وَّ مُقَنَّعُ ’’تب ہم ایک ایسے لشکر کے رُوبرو آئے جو سمندر کی موج کی طرح ٹھاٹھ مارتا تھا۔ اُس لشکر کے بیچوں بیچ اَحابیش کھڑے تھے جن میں کئی ایک زرہ پوش تھے اور کئی بے زرہ تھے۔‘‘ ثَلَاثَۃُ آلَافٍ وَّ نَحْنُ نَصِیَّۃٌ ثَلَاثُ مِئِینَ إِنْ کَثُرْنَا فَأَرْبَعُ
Flag Counter