Maktaba Wahhabi

119 - 131
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ یہودیوں کے ایک بہت بڑے عالم تھے۔ اُن کی کنیت ابویوسف تھی۔ وہ حضرت یوسف علیہ السلام کی آل میں سے تھے۔ انصار مدینہ کے دوست اور حلیف تھے۔ جاہلیت میں حُصین کے نام سے پکارے جاتے تھے۔ اسلام لائے تو نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنھیںعبداللہ کا نام دیا۔[1] یہود کے دوسرے علماء کی طرح وہ بھی جانتے تھے کہ آخری زمانے میں ایک نبی آئے گا۔ یوں وہ نبی آخر الزماں کی بعثت کے منتظر تھے۔ وہ خود بیان کرتے ہیں: ’’جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سنا تو آپ کی شکل و شباہت (جو مجھے بتائی گئی تھی)، آپ کے نام اور وقتِ بعثت سے جس کا ہمیں انتظار تھا، میں نے آپ کو پہچان لیا (کہ آپ ہی نبیِ آخر الزماں ہیں)۔ تاہم یہ بات میں نے دل میں چھپائے رکھی اور خاموش رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ) تشریف لائے اور بنی عمرو بن عوف میں ٹھہرے تو ایک آدمی آیا جس نے مجھے آپ کے آنے کی اطلاع دی۔ میں اُس وقت کھجور کے ایک درخت پر چڑھا کام
Flag Counter