Maktaba Wahhabi

118 - 131
آٹھویں باب کی آیت مبارکہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ ﴿ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴾ ’’جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس (رسول) کو ایسے پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ اور بے شک ان میں سے ایک گروہ ضرور حق کو چھپاتا ہے، حالانکہ وہ جانتے ہیں۔‘‘[1] علمائے تفسیر نے اس آیت کی شانِ نزول کے متعلق لکھا کہ یہ آیت حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی تھی۔‘‘ [2] تو آئیے! یہ معلوم کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کون تھے جن کے متعلق یہ آیت قرآنی نازل ہوئی۔
Flag Counter