Maktaba Wahhabi

30 - 131
گئے اور چار سو دینِ اللہ کا چرچا کر دیا۔ چشمِ فلک نے حضرت مسلمہ بن عبدالملک رحمہ اللہ کے فوجی دستوں کو قسطنطنیہ پر اور حضرت عبدالرحمن غافقی رحمہ اللہ کے عساکر کو جزیرہ نمائے ایبریا پر چڑھائی کرتے دیکھا۔ اسلامی بحری بیڑے نے دیکھتے ہی دیکھتے مشرق و مغرب کے سمندری جزیرے زیر نگیں کر لیے۔ اور فتوحاتِ اسلامیہ کا سلسلہ پھیلتے پھیلتے فرانس میں نپولین بونا پارٹ کے ملک کروسیکا تک جا پہنچا۔ اُمید کرتا ہوں کہ یہ کتاب بالخصوص مسلمانوں کی نوجوان نسل کو نہ صرف قرآنِ مجید کے مطالعہ کا شوق دلائے گی بلکہ انھیں اپنی تابناک تاریخ سے بھی رُوشناس کرائے گی۔ ڈاکٹر عبدالرحمن عمیرہ
Flag Counter