Maktaba Wahhabi

90 - 131
غزوۂ احزاب کے اختتام پر جب مشرکینِ مکہ ناکام لوٹ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ’’آج کے بعد مشرکین آپ پر حملہ آور نہیں ہوں گے بلکہ آپ اُن پر حملہ آور ہوں گے۔ تا ہم آپ کو اُن کی طرف سے نہایت تکلیف دہ باتیں سننے کو ملیں گی۔ وہ آپ کی ہجو کریں گے۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کی عزت و ناموس کا دفاع کون کرے گا؟‘‘ حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اُٹھے اور عرض کیا کہ میں مسلمانوں کی عزت و ناموس کا دفاع کروں گا۔ آپ نے اُن سے فرمایا: ((إِنَّکَ لَحَسَنُ الشِّعْرِ)) ’’آپ واقع میں اچھا شعر کہتے ہیں۔‘‘ اُن کے بعد حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ میں بھی مسلمانوں کی عزت و ناموس کا دفاع کروں گا۔ آپ نے اُن سے بھی فرمایا: ((إِنَّکَ لَحَسَنُ الشِّعْرِ)) ’’آپ (بھی) واقعی اچھا شعر کہتے ہیں۔‘‘[1] امام ابنِ سیرین رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے مکان پر تشریف لائے۔ وہ باہر آئے تو آپ نے اُن سے فرمایا: ’’کچھ شعر سنائیے۔‘‘ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں شعر عرض کیے۔ آپ نے فرمایا:
Flag Counter