Maktaba Wahhabi

46 - 90
خلاصۂ کلام یہ ہے ، کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوتِ دین دینے کے مواقع پر ہر با شعورمسلمان مرد و عورت ، پڑھے لکھے ، اَن پڑھ ، شہری بدوی، مالدار فقیر، حاکم محکوم، غرضیکہ ہر ایک کے لیے مہیا فرما دیے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ وسعت متعدد پہلوؤں سے فرمائی ہے ، جن میں سے [موضوع دعوت] اور [طریقہ دعوت] کے اعتبار سے وسعت کا ذکر اس مقام پر کیا گیا ہے ، کہ اُمت کا ہر فرد ہدایت و خیر کی کسی بھی بات کی طرف ، کسی بھی شرعی طریقہ سے دعوت دے کر عمل کرنے والے کے برابر اجر و ثواب حاصل کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم ناکاروں کو اپنی رحمت سے دعوتِ دین دینے والوں میں شامل فرما دیں ۔اِنہ سمیع مجیب۔ 
Flag Counter