Maktaba Wahhabi

86 - 90
عنوان کے ضمن میں انہوں نے لکھا ہے ، کہ علماء کے ایک گروہ کی رائے میں اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا کفر ہے اور ایسا کرنے والا ملت [اسلامیہ] سے خارج ہو جاتا ہے۔ حافظ ذہبی نے مزید لکھا ہے: حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرنے کی غرض سے اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا بلاشبہ خالص کفر ہے۔ اس مقصد کے علاوہ دیگر اغراض کی خاطر جھوٹ باندھنے کے متعلق [ ملت اسلامیہ سے خارج اور نہ خارج ہونے کے متعلق] گفتگو کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ [1] خلاصہ کلام یہ ہے کہ دعوت دین دینے والا اپنے دائرہ علم میں رہے۔ کسی ایسے مسئلے کے متعلق اپنی زبان کو حرکت نہ دے، جس کا اس کو پہلے سے علم نہ ہو۔ وہ مفتی اعظم اور شیخ الاسلام بن کر خود گم راہ ہو نہ دوسروں کو گم راہ کرے۔ ایسا طرزِ عمل اختیار کرنے والا گناہوں کے انبار ہی سمیٹے گا اور خود اپنے آپ کو اور دیگر لوگوں کو تباہی و بربادی کا نشانہ بنائے گا۔ 
Flag Counter