مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
134
دو وقت ایسے ہیں جن میں دعائیں رد نہیں کی جاتیں ،یا کم ہی رد کی جاتی ہیں : اذان کے وقت کی دعاء اور جنگ کے وقت جب بعض بعض کو توڑتا ہے۔۶- نماز کی اقامت کے وقت:حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ساعتان لاترد علی داع دعوتہ: حین تقام الصلاۃ وفي الصف في سبیل اللّٰہ‘‘[1]دو وقت ایسے ہیں جن میں کسی دعاء کرنے والے کی دعاء رد نہیں کی جاتی:نماز کی اقامت کے وقت،اور اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے بنائی گئی صف میں ۔۷- بارش اترنے کے وقت اور بارش کے نیچے:حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ