| اے رب العالمین!ہماری اور ان کی مغفرت فرما،اور ان کی قبر میں کشادگی فرما،اور اس میں ان کے لئے روشنی اور نور عطا فرما۔[1] ۱۷- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت: ’’اللّٰہ أکبر کبیراً ،والحمد للّٰہ کثیراً ،وسبحان اللّٰہ بکرۃ و أصیلاً۔‘‘ اللہ سب بڑا ہے،اور اللہ کے لئے خو ب خوب تعریفیں ہیں ،اور صبح و شام اس کی ذات پاک ہے۔ صحابۂ کرام میں سے ایک شخص نے یہ دعاء استفتاح پڑھی،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’عجبت لہا،فتحت لھا أبواب السماء‘‘،مجھے اس دعاء سے بڑا تعجب ہوا،اس دعاء کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے۔[2] ۱۸- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت: ’’الحمد للّٰہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے بکثرت،پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں ہیں ۔ |
| Book Name | دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں |
| Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
| Publisher | مکتب توعیۃ الجالیات بقبۃ القصیم |
| Publish Year | |
| Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
| Volume | |
| Number of Pages | 263 |
| Introduction |