مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
141
آب زمزم اس مقصدکی تکمیل کے لئے ہے جس کے لئے اسے نوش کیا جائے۔۱۲-سجدہ کی حالت میں :حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’أقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد فأکثروا الدعاء‘‘[1]بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے،لہٰذا کثرت سے دعاء کیا کرو۔۱۳- رات میں نیند سے بیدار ہونے اور دعاء ماثور پڑھنے کے وقت:حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جو شخص رات میں بیدار ہو اور کہے:’’ لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ ،لا شریک لہ ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،الحمد للّٰہ ،وسبحان